4 جون 2012 - 19:30

پشاور…پشاورکے مختلف مقامات پر گردوغبار کے طوفان سے ديواريں گرنے، کچے مکانات کي چھتيں اڑنے، درخت اور ہورڈنگز اکھڑنے سے ايک شخص جاں بحق اورآٹھ افراد زخمي ہوئے ہيں.

ابنا: پشاور شہر ميں بعد ازدوپہر تيز آندھي شروع ہوگئي. اسي کلو ميٹر في گھنٹے کي رفتار سے چلنے والي ہواو?ں کي وجہ سے شہر گردوغبار سے اٹ گيا.يونيورسٹي ٹاو?ن، صدر اور شہر کے مختلف مقامات پر ديواريں گرنے اور کچے مکانات کي چھتيں اڑنے کي اطلاعات ہيں. شہر کے مختلف مقامات پر ہورڈنگز اور درخت گرنے سے ٹريفک بھي متاثرہوئي.

ورسک روڈ پر ماربل کيکارخانے کي ديوار گرنے سے ايک شخص جاں بحق ہو گيا ہے جبکہ آٹھ افرادزخمي ہو ئے.ليڈي ريڈنگ اسپتال انتظاميہ کے مطابق زخميوں کي حالت خطرے سے باہر ہے اور انھيں طبي امداد فراہم کي جا رہي ہے.  .......

/169